حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کی مخالفت میں متحد اپوزیشن آج مسلسل چوتھے دن
بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوان میں بلانے اور اس معاملے پر جواب دینے
کے مطالبے پر بضد رہا جس سے راجیہ سبھا میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے
درمیان تیکھی نوک جھونک ہوئی اور ایوان کی
کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کرنی
پڑی۔اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے آدھے گھنٹے اور پھر
بارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی جس کی وجہ سے وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔اس کے بعد کارروائی شروع ہوتے ہی تمام اپوزیشن کے رکن اپنی جگہوں پر کھڑے ہو کر وزیر اعظم کو بلانے کا مطالبہ کرنے لگے۔